جے یو آئی سندھ کا 21 جنوری کو مزار قائد کراچی پر تاریخ ساز اسرائیل ” نامنظور ملین مارچ” اور جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملین مارچ سے جے یو آئی کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ، کراچی کے تمام اضلاع کے امراء و نظماء عمومی ، سینئر اراکین ، بزنس فورم ،جمعیت طلباء اسلام کے مشترکہ اجلاس کے بعد اسرائیل مخالف ملین مارچ اور جلسہ عام کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔