, ریاست جوناگڈھ آج بھی پاکستان کا حصہ ہے. اقوام متحدہ ریاست جوناگڈھ سے بھارت کا ناجائز قبضہ ختم کروائے. پاکستانی حکمران و سیاستدان کشمیر کی طرح ریاست جوناگڈھ کا مسئلہ بھی عالمی سطح پر اٹھائیں اور بھارت سے اپنے مقبوضہ علاقے واپس لینے کے لئے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں. جوناگڈھی عوام ریاست جوناگڈھ کی آزادی کے لئے کشمیریوں کی طرز پر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں. ان خیالات کا اظہار جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساندھ اور جنرل سیکرٹری عبدالعزیزعرب نے جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے مرکزی آفس میں یوم سقوط جوناگڈھ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.