مقتول جنیدکاچچااور2کزنزبھی اسی روزخیبرپختونخوامیں قتل

firing newکراچی پی ٹی آئی کی جانب سےبنارس میں جنید کے قتل پر دھرنا دے دیا گیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جمال صدیقی نے دعویٰ کیا کہ مقتول تحریک انصاف کا کارکن تھا جبکہ اس کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ جنید ایک روز قبل سے لاپتہ تھا جس کی رپورٹ ان کے رشتہ داروں نے سائٹ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ چند روز قبل ہی جنید کے چچا اور ان کے دو کزنز کو خیبرپختونخوا میں قتل کیا گیا تھا۔ایس ایس پی غربی نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑکے کا قتل خیبرپختونخوا میں ہونے والے 3 قتل کی کڑی ہوسکتا ہے جو ایک ٹارگٹ کلنگ سے زیادہ ذاتی دشمنی دکھائی دیتا ہےتاہم پولیس افسر نے اعتراف کیا کہ بنارس میں پی ٹی آئی کے رہنما اس قتل کے خلاف ہی مظاہرہ کر رہے ہیں۔دریں اثنا آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے منگھوپیر میں اس مبینہ اغوا اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غربی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔آئی جی سندھ نے ایس ایس پی غربی سے گمشدگی کی رپورٹ کے بعد پولیس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی رپورٹ طلب کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top