Wednesday, October 28, 2020
Home کھیل جنید خان میڈیکل ٹیسٹ میں ان فٹ قرار، ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر

جنید خان میڈیکل ٹیسٹ میں ان فٹ قرار، ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر

junaidپاکستانی فاسٹ باولر جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں کلئیر نہیں ہوسکے۔ جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ جنید خان کے ان فٹ ہونے کی خبر ابتک نیوز گزشتہ روز ہی بریک کر چکا تھا۔فاسٹ باولر جنید خان کا فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ پی سی بی میڈیکل پینل نے جنید خان کو ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ہی ان فٹ قرار دے دیا تھا۔ اب تک نیوز نے جنید خان کی فٹنس سے متعلق خبر گزشتہ روز ہی بریک کی تھی۔ جنید خان ان فٹ ہونے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں جنید خان کا کہنا تھا کہ اللہ کو یہی منظور تھا تاہم ان کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پہلے سے ہی قومی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے پندرہ رکنی اسکوڈ میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو درخواست دے دی۔ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد پاکستانی اسکوڈ میں جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی یا کسی اور کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق حتمی اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...