Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عید میلاد کا جلوس پاسبان ناموس رسالت ﷺ کے عنوان سے نکالینگے،جے...

عید میلاد کا جلوس پاسبان ناموس رسالت ﷺ کے عنوان سے نکالینگے،جے یو پی 

rsz_1captionکراچی جے یوپی کراچی ڈویژن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں سارا فساد ہی اس لئے برپا کیا جارہا ہے کہ محبت رسول ﷺ کی بنیاد پر متحد ہونے والی مسلم قوم کو ہرصورت تقسیم در تقسیم کرکے نظریہ پاکستان کو غلط ثابت کیاجائے ۔ جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن اس سال پیغام میلاد مصطفی ﷺ ، جاگو غلامان مصطفی ﷺ کے سلوگن کے تحت عیدمیلاد کی نورانی تقریبات کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرے گی جب کہ کراچی میں جے یوپی کی رکنیت سازی مہم 14دسمبر تا 25 جنوری تک جاری ہے ۔

ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی کے ہمراہ رضالائبریری میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہاکہ لسانیت ،عصبیت اور فرقہ واریت کے خلاف جے یوپی کا موقف آج بھی نہ صرف سب سے واضح اور جرتمندانہ ہے بلکہ ہمارے قابل فخر قائد علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ کا تاریخی قائدانہ کردار تاریخ کا سنہرا باب ہے ۔عید میلاد النبی ﷺ کا جشن منانا غلامانِ مصطفی کے ایمان کا تقاضہ ہے ۔ عمل میں کوتاہیوں کے باوجود محبت رسول ﷺ کا والہانہ اظہار ناگزیر ہے ۔انہوں نے کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں بروقت اجلاس منعقد کرنے کو سراہا مگر عیدمیلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کے لئے اجازت ناموں کی فراہمی میں مشکلات پیدا کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میلاد منانے والے پرُ امن لوگ ہیں ، ہمیں ان مقدس ایام میں احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ پشاور دہشت گردی کو اسلام سے زبردستی جوڑنے کی سازش ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت کلمہ گو مسلمان ایسی ظلم و بربریت نہیں کر سکتے ۔ان کا مطالبہ تھا کہ عیدمیلاد النبی ﷺکے اہم ترین موقع پر اسلام دشمن قادیانی نواز شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

پریس کانفرنس میں جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے سلوگن پیغام میلاد مصطفی ﷺ ، جاگو غلامانِ مصطفی ﷺ کے تحت عیدمیلاد کی نورانی تقریبات کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا ، جس میں شہر بھر میں پرچم کشائیاں ، استقبالیہ کیمپ ،محافل میلاد، درس قرآن و حدیث ،جلسے ، جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ جب کہ 25؍دسمبرکو سہراب گوٹھ تامزار قائد میلاد مصطفی ﷺ ریلی ، پان منڈی میں استقبال ربیع الاول کانفرنس ، 27؍دسمبر کو آرام باغ میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس ، 28؍دسمبر کو ANI کے زیر اہتمام مصطفائی یوتھ ریلی ، سرجانی ٹاؤن نظام مصطفی ﷺ کانفرنس ، 29؍دسمبر کو قائد آباد بن قاسم نظام مصطفی ریلی ، 30؍دسمبر کو رضالائبریری میں ’’مسلم قومیت کی بنیاد جذبہ محبت رسول ﷺ ‘‘ کے عوان پر آل پارٹیز کانفرنس ، 31؍دسمبر کو گودھرا میں جاگو غلامانِ مصطفی کانفرنس ، یکم جنوری کو گلشن اقبال میں پیغام میلاد مصطفی ریلی ،10ربیع الاول کو شاہ فیصل اور ملیر میں نظام مصطفی ریلی ،11ربیع الاول کو لیاقت آباد میں مشعل بردار جلوس ، 12ربیع الاول کو لانڈھی کورنگی ،قائد آباد بن قاسم ، ملیر اور شاہ فیصل میں صبح بہاراں کے جلوس نکالے جائیں گے جب کہ بعد نماز ظہر لیاقت آباد نمبر10 تا مرکزی کیمپ جے یوپی نورانی ؒ چورنگی تک جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی جماعت اہلسنت کے قائدین کی قیادت میں مرکزی جلوس بعنوان یوم پاسبان ناموس رسالت ﷺ نکالا جائے گا۔ جب کہ ایک جلوس مزار چھٹن شاہ کھارادر تامرکزی کیمپ جے یوپی نورانی ؒ چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا جہاں قائدین خطاب کریں گے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...