Monday, October 26, 2020
Home Trending شہریوں نے کے الیکٹرک کے ملازمین کو ڈاکو سمجھ کر دھنائی کردی

شہریوں نے کے الیکٹرک کے ملازمین کو ڈاکو سمجھ کر دھنائی کردی

300565-ElectricPMTstairstruck-1415214691-450-640x480بلدیہ میں شہریوں نے مبینہ واردات پر 5 افراد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے سعیدآباد سیکٹر 8 پاور ہاﺅس کے قریب پکوڑا چوک پر شہریوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے الیکٹرک کے ٹرک نمبر JZ-1289 پر سوار 5 افراد کو پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اطلاع پر سیکڑوں علاقہ مکین، پولیس کی نفری اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ، رینجرز نے مزاحمت کے بعد تمام افراد کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر اسپتال منتقل کیا، شہریوں نے ملزمان کے ٹرک پر ڈنڈے برساکر اسے الٹ دیا جس سے ٹرک تباہ ہوگیا ہے۔
ایس ایچ او موچکو انسپکٹر نوید ناصر نے بتایا ہے کہ شہریوں کے تشدد کے شکار افراد جرائم پیشہ تھے اور نہ ہی ان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، متاثرہ افراد نے بیان میں کہا ہے کہ وہ علاقے میں بجلی کی درستگی کیلئے آئے تھے کہ اچانک شور مچ گیا اور کچھ سمجھ نہیں آیا کہ ہم پر تشدد کیوں ہورہا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام افراد کے الیکٹرک کے کنٹریکٹ ملازمین ہیں جن میں ایک سپروائزر ایک ڈرائیور اور 3 لائن مین شامل ہیں تمام افراد بجلی ٹھیک کرنے علاقے میں گئے، رینجرز نے مکمل تفتیش کے بعد تمام افراد کو رہا کیا ہے، پولیس کے مطابق اورنگی بلدیہ اور سائٹ میں کئی ماہ سے سیڑھی ڈکیت گروپ مشہور ہے جس سے علاقہ مکین خوفزدہ ہیں۔
سیڑھی گروپ رات کے وقت سیڑھی لگا کر گھروں داخل ہوتا ہے اور خواتین عصمت دری بھی کرتا ہے، موچکو سے کئی خواتین کے اغوا کی اطلاعات ہیں، ڈکیتوں میں اضافے کے بعد شہری رات کو پہرا دیتے ہیں، وقوعے کے وقت اہل محلہ گلی میں پہرہ دے رہے تھے، کہ کے الیکٹرک کے ملازمین نے گھر کی دیوار پر جیسے ہی سیڑھی لگائی تو انھیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مکینوں کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈاکو تھے جنھیں پولیس نے چھوڑ دیا ہے، پولیس سیڑھی گروپ کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...