Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے الیکٹرک کا’ آپریشن برق‘ نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری

کے الیکٹرک کا’ آپریشن برق‘ نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری

K-Electricکراچی، کے الیکٹرک کی جانب سے ’آپریشن برق ‘کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں شہر کے بیشتر علاقوں میں کے ای کی ٹیم ایف آئی اے، پولیس اور رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق مہران ٹاﺅن میں ایف آئی اے،پولیس اور رینجرز کے ساتھ کارروائی کی گئی جس میں 1800کلو گرام سے زائد کنڈے پکڑے گئے اور نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ اسی علاقے میں متعدد بار کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی مگر کے ای کے عملے کو بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا تھا،مگر آج رینجرز کے ساتھ کارروائی کرکے 1800کلو سے زائد وزن کے کنڈے کے تار اتارے گئے۔دوسری جانب لیاری کے علاقے مچھر کالونی میں بھی کے ای نے کارروائی کی جہاں سے 650کلو گرام سے زائد کنڈے پکڑے گئے اور وہاں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی ہوئی۔کلفٹن کے علاقے میں بھی کے ای کی ٹیم نے کارروائی کی جہاں کنڈے اتارے گئے اور ان نادہندگان اور بجلی چوروں کی خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ،” یہ کارروائی ہر بجلی چور اور نادہندگان کیخلاف ہے اور گزشتہ ہفتے ہی ہم نے سندھ حکومت کے ایک ایڈوائزر کیخلاف کارروائی کی ہے۔اورنگی اور سائٹ جیسے علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں اور بااثر افرادکو پکڑا گیا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ساتھ مل کرشہر کے ہر حصے میں بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی اور بجلی چوری میں ملوث لوگوں کو سزا ضرور دلوائی جائے گی ۔ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں ان چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔“دوسری جانب گلستان جوہر میں پی آئی اے سوسائٹی میں واقع ایک نجی بینک سمیت اومیگا ہائیٹس پر نصب ایک موبائل کمپنی کے ٹاور کو بھی بجلی کی چوری میں ملوث پایا گیا اور کارروائی کی گئی ۔کے الیکٹرک ایک بار پھر ایسے نادہندگان اور بجلی چوروں کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوئی بھی فرد چاہے وہ کتنا ہی بااثر ہو،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا اور کے ای، ایف آئی اے،پولیس اور رینجرز کے ساتھ آپریشن برق کے تحت کارروائی کرتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...