Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت اضافی پانی کے منصوبے کے فور پر کام تیزی سے جاری

اضافی پانی کے منصوبے کے فور پر کام تیزی سے جاری

27-10-2016-dکراچی، کراچی کو اضافی پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے فور پر کام تیزی سے جاری ہے ۔کے فور پروجیکٹ منجمنٹ یونٹ اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن تعمیری کام میں مصروف ہیں۔ حکومت پاکستان منصوبہ بندی کمیشن اور صوبائی منصوبہ بندی کمیشن کے نمائندوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے ہمراہ کینجھر جھیل زیرو پوائنٹ کے علاوہ منصوبے کے مختلف مقامات پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے فور منصوبہ کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یومیہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ یہ ایک عظیم منصوبہ ہے اوراس کی تکمیل کے بعد کراچی کے شہروں کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن تعمیراتی ٹیم کے سربراہ کرنل انیس نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او کی پوری ٹیم کے فور کی تعمیر اور ترقی میں پوری صلاحیت ساتھ مصروف عمل ہے اور ہر صورت اس چیلنج کو مکمل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے ، اس کا ہمیں اندازہ ہے۔ ۔ میڈیا سے بات چیت میں منصوبے کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے منصوبہ بندی کمیشن اسلام آباد پروجیکٹ ونگ کے چیف مانیٹرنگ افسر ظہور علی شاہ نے کے فور منصوبے کی تعمیر میں تیزی اور کام کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ K-4منصوبے کی تکمیل وفاقی حکومت کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے اظہارِ اطمینان کیااور کہا منصوبے کے دورہ کے بعد انہیں یہ اطمینان ہوا ہے کہ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ رقم صحیح ہاتھوں میں ہے اور منصوبہ صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر سندھ طفیل احمد ابڑو کہا کہ منصوبہ کی تعمیر کی ذمہ داری فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے سپرد کرنا حکومت سندھ کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار اطمینان بخش ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی حکمت اور دور اندیشی ہے کہ انہو ں نے سلیم صدیقی جیسے ایک قابل اور تجربہ کار افسر کو منصوبہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹربنایا۔سلیم صدیقی اور ان کی پوری ٹیم جس محنت اورجافشانی سے کام کر رہی ہے وہ ایک مثال ہے۔بعدازاں منصوبے کے کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی کے نمائندے کرنل اجمل رشید نے K-4 میں انٹیک ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی مختلف ٹیکنیکی پہلوؤں کو اُجاگر کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...