Thursday, November 26, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

غربی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس کے مطابق 3 دہشت گردوں...

تاجرتنظیموں کا 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

شام 6 بجے دکانیں بند کرانے کےخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، شہر بھر کی تاجر تنظیموں...

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر دیگو میراڈونا چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق میراڈونا کو دل...

کراچی کو اضافی پانی فراہمی کیلئے جاری عظیم تر منصوبہ آب رسانی K-4عملی دور میں داخل

k4 water project1کراچی، شہر کو اضافی پانی فراہمی کیلئے جاری عظیم تر منصوبہ آب رسانی K-4عملی دور میں داخل ہوگیا، پری کوالیفیکشن میں متعدد ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپی ،ریکارڈ تعداد میں پری کوالیفیکشن دستاویزات جمع کرائی گئیں ،تفصیلات کے مطابق کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا عظیم ترمنصوبہ آب رسانی K-4کے کینجھرجھیل کے مقام پر انٹیک چیمبر کی تعمیر کے لئے پری کوالیفکیشن کے بعد اب یہ منصوبہ عملی دور میں شامل ہوگیا ہے SPPRAکے قوانین کے مطابق پری کوالیفیکشن کے لئے اشتہار 22اگست کے اخبارات میں شائع کیا گیا تھا جس میں اس منصوبہ میں دلچسپی لینے والی قومی و بین الاقوامی کمپنیوں سے پری کوالیفیکیشن کے لئے دستاویزات جمع کرانے کی پیشکش کی گئی تھی ،آخری تاریخ 16ستمبر مقرر کی گئی تھی ،اشتہار کی اشاعت کے بعد 43 ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ 29 تعمیراتی کمپنیوں نے کمپیٹیشن دستاویزات جمع کراکے ریکارڈ قائم کیا ، اس کے ساتھ ہی عظیم تر منصوبہ آب رسانی K-4عملی دور میں داخل ہوگیا ہے ،ا س کے بعد دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی جمع کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے جلد انٹیک چیمبر کی پری کوالیفیکشن کے معیار پر پورا اترنے والی اور مجاز کمپنوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی،K-4 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے مطابق منصوبہ میں بڑی تعداد میں ملکی و بین الاقوامی کمپنیوںکی دلچسپی خوش آئند ہے ،ہم نے پری کوالیفکیشن کا عمل 100فیصد شفاف تھا منصوبہ کی بین الاقوامی معیار کے مطابق وقت مقررہ سے قبل تکمیل ہمارا ٹارگیٹ ہے انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں تمام تر کاوشوںاور کوششوں کو بروئے کار لایا جارہاہے ،قوی امکان ہے کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل پزیر ہوگا
Open chat