Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکومت طاقت کے استعمال سے گریزکرے،کائرہ

حکومت طاقت کے استعمال سے گریزکرے،کائرہ

qamar kairaکراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ تشدد اور طاقت کے استعمال سے گریز کرے ورنہ حالات اس کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ایک ہال میں تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن ہورہا تھا جس پر حکومت نے دھاوا بولا اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ ایک پر امن پروگرام تھا لیکن حکومتی اقدام سے اسلام آباد بند ہوگیا۔ حکومت کا کام راستے بنانا ہوتا ہے۔ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ پر امن احتجاج اور لاک ڈاؤن میں فرق کرے۔ وہ گزشتہ شب پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی، حبیب الدین جنیدی اور وقار مہدی موجود تھے۔ اس موقع پر ذوالفقار علی قائم خانی بھی موجود تھے۔ قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے ایک اہم ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن پر پولیس کی چڑھائی کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وہ اسلام آباد کی صورتحال پر پارٹی کا موقف دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپوزیشن کا پیش کردہ بل منظور کرے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے کیونکہ اس بل میں ان تمام لوگوں کے احتساب کیلئے کہا گیا ہے جن کے نام پانامہ لیکس میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیش کردہ 4مطالبات تسلیم کرے تو ملک بحران سے نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کے پاس طاقت نہیں رہتی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف اس وقت بند گلی میں ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا جس کی وجہ سے وہ ایسی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور لاک ڈاؤن علیحدہ علیحدہ خبریں ہیں۔ احتجاج جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری دور ہے لہذا کسی امپائر کی بات کرنا نامناسب ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...

کراچی اور ساحلوں کی ترقی کیلئے چین کی مدد کی پیشکش

کراچی:عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات...