Monday, October 26, 2020
Home Trending قائدمتحدہ اورعشرت العباددونوں ناسورہیں،مصطفیٰ کمال

قائدمتحدہ اورعشرت العباددونوں ناسورہیں،مصطفیٰ کمال

mustafaکراچی، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ متنازعہ گورنرسندھ نے 14 سال بعد زبان کھولی ،پہلی بارکوئی موقف اپنایاہے،مصطفیٰ کمال نے کہا میرا ذاتی کوئی مسئلہ نہیں،آج کی پریس کانفرنس چندحقائق کی جانب توجہ دلانے کے لئے ہے،قوم کے دوناسورہیں،ایک متحدہ قائداوردوسراگورنر،یہ لڑائی آپس کی نہیں اوراس لڑائی سے کوئی نقصان نہیںہوگا۔جب یہ زخم ٹھیک ہوجائیںگے توسب کچھ ٹھیک ہوجائے گا،مصطفیٰ کمال کاکہناہےکہ کچھ لوگ تجزیہ کررہے ہیں کہ اردوبولنے والوں کااتحادپارہ پارہ ہوگیا،انہوںنے کہاکہ ہم یہی چاہتے تھےکہ گورنرکھل کرسامنے آئیں،انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ نے کہاکہ وہ اسٹیبلشمنٹ ہیں دوسری بات یہ کہی کہ ان سے ڈراجائے۔ہم اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے، جب اتنی باتیں گورنرنے کرلیں تویہ بتاناضروری ہے کہ ہم کون ہیں۔گورنرسندھ بڑے نام لے کرچھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کاکہناہے کہ اس ناسورکوختم کرناضروری ہے،میں نے کام کیایانہیں کیا،لوگ بہترفیصلہ کرنے والے ہیں،میں نے کبھی نعمت اللہ کی برائی نہیں کی،نعمت اللہ بھی میرے لئے محترم ہیں،جھوٹ بولنے والے پراللہ کی لعنت ہو،اگرمیں جھوٹ بول رہاہوں تومجھ پرلعنت ہو،مجھ پربھی کل کرپشن کے الزامات لگائے گئے،مجھ پرلگائے گئے الزامات پرجے آئی ٹی بنائی جائے۔عشرت العبادخودجے آئی ٹی بنائیں،جوکہتاہے کہ 12مئی کے ذمے داروں کوچوک پرلٹکائوں گا،وہ خودذمے دارہے،جب جب میں رشوت کانام لوں،اسے عشرت العبادسمجھاجائے۔ ان کاکہناہے کہ عشرت العبادکو12مئی کے واقعات کاپہلے سے علم تھا،12مئی کو53افرادمارے گئے، عشرت العبادپھربھی گورنررہے،12مئی کاسانحہ گزرگیا،گورنرقائم رہی،آوازبھی نہ اٹھائی،انہوںنے کہاکہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ پروائٹولگاکرنام مٹادئیے جاتے ہیں12مئی کوگورنرصاحب کراچی کی انتظامیہ کوخودڈیل کررہے تھے۔12مئی 2007کوکمانڈاینڈکنٹرول روم گورنرہائوس میں قائم تھا۔رینجرزاورپولیس سمیت سب عشرت العبادکے ماتحت تھے،12مئی کوہوم ڈپارٹمنٹ کے ایڈوائزروسیم اخترتھے۔وسیم اخترنے خودکہاکہ 12مئی سے متعلق تمام اجلاس گورنرہائوس میںہوتے تھے،انہوںنے مطالبہ کیا12مئی کے کیس کی ازسرنوتحقیقات کی جائے۔انہوںنے کہاکہ مجرم نے خودملزم ہونے کااعتراف کرلیا،اسے چوکوں پرلٹکایاجائے۔گورنرکے پاس دوپاسپورٹ ہیں،ایک برطانوی ہے،انہوں نے ملکہ برطانیہ کی وفاداری کاحلف اٹھایاہواہے،ان کاکہناہے کہ مجھ سے گورنرکی دوہری شہریت کاثبوت نہ مانگاجائے،دوہری شہریت پرایم پی اے اورایم این اےکو اسمبلی میں نہیں بیٹھنے دیاجاتا،دوہری شخصیت کاشخص اہم ترین منصب پرکیسے بیٹھاہواہے؟رانے بانی متحدہ کوبرطانیہ میں بچالیا،وزارت داخلہ سے مطالبہ ہے کہ گورنرسندھ کوبیرون ملک فرارنہ ہونے دیاجائے۔گورنرسندھ سے پوچھاجائے کہ عہدے پررہتے ہوئے یہ باتیں کس کس کوبتائیں،ان کی دوہری شہریت پرفوری ایکشن لیاجائے۔گورنرسندھ کوفوری طورپر گرفتارکیاجائے۔عشرت العبادبانی متحدہ سے رابطے میں ہیں اورانہیں محسن قراردیتے ہیں۔عشرت العبادگورنرسندھ ہونے کے باوجودپانچ سال تک ہرماہ برطانیہ سے پیسے لیتے رہے ہیں،یہ پیسے برطانوی تب دیتی ہے کہ جب آپ یہ ڈکلیئرکریں کہ آپ بے روزگارہیں،برطانیہ کامیڈیاکہتاہے کہ گورنرسندھ ہرماہ ایک ہزارپائونڈلیتاہے،گورنرسندھ کی جائیدادکی تفصیل نکالی جائے اوران سے ذرائع آمدنی پوچھے جائیں۔2002میں گورنرکے پاس کھانے کے پیسے نہیں تھے ،کیارشوت العبادبن کرپیسے کمائے،ان سے استعفے لیاجائے اورتحقیقات کی جائیں۔عشرت العبادکل جہاں کھڑے ہوکرمغلظات بک رہے تھے وہاں اربوں روپے کی ان کی کرپشن دفن ہے،میرے پاس ان کی کرپسشن کے اتنے کاغذات موجودہیں لیکن اس ملک میں کوئی سننے والانہیں ۔متعددممالک میں ان کی اتنی جائیدادیں کہ آپ کے تصورسے بھی باہرہوں،گورنراورمسعودحمیدنے اربوں روپے کی کرپشن کررکھی ،مسعودحمیدکی اہلیہ کوپی ایچ ڈی کرایاجارہاہے تاکہ وہ اگلی وائس چانسلرلگ سکیں،ڈاکٹرمسعودحمیدکوغیرقانونی طورپروی سی لگوایاگیا،ہائی کورٹ نے حکم دیاکہ سرچ کمیٹی بناکرنیاوائس چانسلربنایاجائے،آخرکارمسعودحمیدکونگراں وی سی لگایاگیا،آپ ہی کے شہرمیں نشترپارک میںدھماکہ ہوا، اس کی بھی تحقیق کیجیے،یہ شہر،یہ صوبے لٹ رہاہے،تباہ ہورہاہے، اسے روکیے،گورنرنے اپنے پی سی کوڈائویونی ورسٹی کاچانسلرلگوایا،وزیراعظم سے گزارش ہے کہ یہ میراذاتی مسئلہ نہیں کہ ملک کولوٹاجارہاہے،گورنرکی باتوں سے ایسالگاجیسے کوئی جمعداریونین کاسربراہ بات کرتاہے،و ہ مجھے جانتے ہیں انہیںاچھی طرح پتاہے کہ میں کون ہوں،وہ خودکوبھی اچھی طرح جانتے ہیں اورمجھے بھی،اگرگورنرسندھ کوسزانہ دی گئی تواس سے پاکستان کونقصان ہوگا،میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ گورنرکوروکاجائے،میرے چارمطالبات ہیں،گورنرکانام ای سی ایل میں ڈال کرگرفتارکیاجائے،برطانوی پاسپورٹ کوسامنے لایاجائے، گورنرپرقتل کے 30مقدمات ہیں،ان ناسوروں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں ان ناسوروںکے خلاف آپریشن کررہاہوں،تم نے اس قوم کی نسل تباہ کردی،میرے بچوں کوجاہل بنادیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...