مصطفی کمال کی نیب ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور

kamalکراچی، سندھ ہائیکورٹ نے نیب ریفرنس میں پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو کلفٹن میں ساحل سمندر کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں مصطفی کمال کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ رِیفرنس میں ملزم پر کیا الزامات ہیں؟۔ مصطفی کمال کے وکیل حسان صابر ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ساحل سمندر کے 198 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔سماعت کے بعد عدالت نے 10 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض مصطفی کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔مصطفیٰ کمال نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں 300 کروڑ خرچ کرنے کے بعد بھی میں نے کوئی چوری نہیں کی، مجھے پتہ ہے میرا کیس ثابت نہیں ہوسکتا آخر میں مجھے بری کردیا جائیگا، اگر میرا الزام مجھ پر ثابت ہوا تو مجھے پھانسی کی سزا دے دینا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top