Wednesday, October 21, 2020
Home Trending متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ممبر کمال ملک گھر سے گرفتار، سیکورٹی...

متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ممبر کمال ملک گھر سے گرفتار، سیکورٹی اداروں کا اظہار لاعلمی

kamal malik mqm1کراچی: آج صبح سویرے ساڑھے 4بجے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ممبر کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا‘ تاہم رینجرز اور پولیس نے کمال ملک کی گرفتاری سے لا علمی ظاہر کی ہے‘ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور واسع جلیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات رینجرز نے نارتھ ناظم آباد مین متحدہ رابطہ کمیٹی کے ممبر کمال ملک کو گرفتار کیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ کمال ملک کی جان خطرے میں ہے‘ ان کی گرفتاری ظاہر کی جائے‘ انہوں نے کہا کہ کمال ملک کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رینجرز نے آج صبح سویرے ساڑھے چار بجے نارتھ ناظم آباد میں کمال ملک کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ کمال ملک جگر کے مرض میں مبتلا ہیں‘ ان کی گرفتاری سراسر زیادتی ہے ان کو فوراً رہا کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...