Thursday, November 26, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

غربی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس کے مطابق 3 دہشت گردوں...

تاجرتنظیموں کا 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

شام 6 بجے دکانیں بند کرانے کےخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، شہر بھر کی تاجر تنظیموں...

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر دیگو میراڈونا چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق میراڈونا کو دل...

فیصل عابدی کے گارڈکامران قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ تیار

faisal-raza-abdiکراچی، رضویہ میں فیصل رضا عابدی کے سابق گن مین کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی،سچل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے کامران حسین کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقتول کا قتل فرقہ وارانہ بنیاد پر نہیں کیا گیا۔ واردات کے وقت گاڑی میں دو خواتین سمیت 4 افراد سوار تھے۔ صرف کامران کو گاڑی سے اتار کر قتل کیا گیا۔ کامران کو لگنے والی گولی مقتول کے چچا کو چھوتے ہوئے گزری۔ذرائع کے مطابق، سکیورٹی اداے کامران کو حراست میں لینا چاہتے تھے۔ اس سے قبل ہی کامران کو پراسرار انداز میں قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، مقتول کامران سیاسی جماعت کا علاقائی عہدے دار بھی رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں کو کامران کے قاتلوں کی تلاش ہے جس کے بعد اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے سکیورٹی ادارے کامران کو حراست میں لینا چاہتے تھے لیکن اس سے پہلے ہی اسے پراسرار انداز میں قتل کر دیا گیا۔

Open chat