Thursday, October 22, 2020
Home Trending والدین بچوں کو مویشی منڈی نہ لے جائیں، ڈائریکٹر ہیلتھ

والدین بچوں کو مویشی منڈی نہ لے جائیں، ڈائریکٹر ہیلتھ

 lovely cow mandiجانورمنڈی میں بچوں کوتفریحی کرانے کی غرض سے بھی نہ لے جایا جائے کیونکہ جانور منڈی میں بعض جانوروں میں مختلف بیماریاں بھی ہوتی ہیں جس سے بچے متاثر ہوسکتے ہیں، مویشی منڈی میں جانوروں کے فضلے کے اٹھنے والا تعفن بھی بچوں کی صحت متاثر کرسکتاہے، مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری کے لئے فل آستیں والے کپٹرے پہنے کیونکہ بیمار جانوروں کی کھال اورمنہ سے مختلف اقسام کے حشرت الارض چپکے ہوئے ہوتے ہیں جو انسان کوکاٹنے سے مختلف امراض میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفراعجاز نے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں بچوں اور خواتین کو ساتھ لیکر نہ جائیں کیونکہ عیدالاضحی کے موقع پر کراچی میں اندرون ملک سے جانوروں لائے جاتے ہیںجن کی کھال پرٹس(پیسو) چپکے ہوتے ہیں جو جانوروں کاخون چوستے ہیں ،،پیسوکے انسان کوکاٹنے سے کانگو وائرس کامرض لاحق ہوسکتاہے، بلوچستان سے لائے جانے والے جانوروں میں ٹس (پیسو) زیادہ ہوتے ہیں،خریداری کے وقت بچوں کوجانوروںکے قریب جانے سے روکا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ لیاقت آباد کا رہائشی 51سالہ محمدجاوید چند روز قبل سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی گیا تھا جس کے بعداس کی حالت بگڑ گئی، متوفی کو تیز بخار (ہیمریجک فیور) کی تشخیص کی گئی اور خون کے مزید ٹیسٹ کیے گئے، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق متوفی کوکانگووائرس لاحق ہوگیا تھا جس کے بعداس کی ہلاکت ہوگئی۔ رواں سال کے دوران شہرمیں اب تک کانگو وائرس کے 3 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 مریض انتقال کرگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...