معروف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار کنور ارسلان کی والدہ انتقال کرگئیں۔ کنور ارسلان کی اہلیہ فاطمہ آفندی کنور نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی ساس کا انتقال ہوگیا ہے۔ کنور ارسلان کی والدہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نمازِ ظہر مسجد عثمان غنی بلاک 12 گلستان جوہر میں ادا کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن، منال اور سارہ خان کے والد کا بھی انتقال ہوا تھا۔