Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم ڈاکو دن دیہاڑے مزاحیہ فلم کی طرز پر بینک سے 6...

ڈاکو دن دیہاڑے مزاحیہ فلم کی طرز پر بینک سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Bank-Dakaiti320x180کراچی، فرزون میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں تن تنہا ڈاکو دن دیہاڑے مزاحیہ فلم کی طرز پر بینک سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا اور سب منہ دیکھتے رہ گئے۔
میڈیا کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سخی حسن کے قریب دوپہر کے اوقات میں شلوار قمیض میں ملبوس شخص ہاتھ میں تھیلا لیے بینک میں داخل ہوا اور کیش کاؤنٹر کی لائن میں لگ گیا جہاں اس کا نمبر آتے ہی اس نے تھیلے میں موجود پستول اور دستی بم نکال لیا اور بینک کے عملے کو دھمکیاں دیں جس پر بینک کے گارڈ سمیت تمام عملہ پیچھے ہٹ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو نے نقدی لوٹنے کے لیے کاؤنٹر پر لگا شیشہ توڑنے کی کوشش کی لیکن اس سے شیشہ نہ ٹوٹا تو اس نے کاؤنٹر پر چڑھ کر شیشہ اکھاڑ پھینکا جس کے گرنے سے ڈاکو خود بھی گھبرا گیا تاہم اس نے کاؤنٹر سے پھلانگ کر انتہائی جلد بازی میں نقدی رقم اپنے تھیلے میں بھری اور دیکھتے ہی دیکھتے 6 لاکھ کی رقم اٹھا کر چلتا بنا جب کہ اس موقع پر موجود مسلح گارڈ اور بینک عملہ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈاکو دوران کارروائی اپنا رومال بھی بینک میں چھوڑ گیا جس سے اسے پکڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...