پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 16 نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 16 نمبر پر اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں 6 نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ آج صبح 9 بجے کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 162 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔