Tuesday, October 20, 2020
Home Trending پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں تارپیڈو اور اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل...

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں تارپیڈو اور اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

Missileکراچی، پاک بحریہ نے جنگی مشقوں کے دوران تارپیڈو اور اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربات کئے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی بیڑے نے شمالی بحیرہ عرب میں جاری فائر پاور مشقوں کے دوران آگسٹا نائنٹی بی کلاس آبدوز سے تارپیڈو میزائل جب کہ فاسٹ اٹیک میزائل ایئر کرافٹ سے اینٹی شپ گائیڈڈ فائر کیا، دونوں میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہناتھا کہ مشقوں کا بنیادی مقصد ہتھیاروں کے جدید نظام ، ہدف کے درست تعین اور خطرے کو جانچنا تھا۔ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے مشقوں کا جائرہ لیا اور کامیاب تجربات پر پاک بحریہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ چین کے 2 بحری جہاز بھی پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں جو بحریہ کے ساتھ مشقوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے 60 کلو میٹر تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے حتف 9 نصر کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...