Sunday, October 25, 2020
Home ملٹی میڈیا تصاویر خوبصورت کراچی کی بدصورت تصویریں

خوبصورت کراچی کی بدصورت تصویریں

تحریر: عارف رمضان جتوئی
یہ کہانی ہے خوبصورت کراچی کی ۔کراچی بہت خوبصورت ہوا کرتا تھا۔ ایسا نہیں کہ اب خوبصورت نہیں رہا بلکہ اب تو پہلے سے بھی زیادہ حسین ہے۔ کراچی کے حسن کی بات کریں تو پاکستان کے حسین ترین مناظر کراچی نے اپنے اندر ایسے موتی کی طرح پروئے ہوئے ہیں۔ ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورتی کراچی کو دنیا میں نمایاں کرتی ہے۔ باہر ممالک سے سیاح کراچی کے حسن کو دیکھنے آتے ہیں اور جب وہ کراچی سے نکل رہے ہوتے ہیں تو وہ یہ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ جو کچھ پاکستان کے متعلق سنا تھا وہ سب غلط ہے۔ آج یہاں آکر دیکھا تو حیران ہیں کہ پاکستان خصوصاً کراچی اور کراچی کے عوام اتنے پر خلوص ہیں۔
karachi-bad-pic12اب اسے اپنوں کی ستم ظریفی کہیے یا لاپرواہی مگر یہ سچ ہے کہ خوبصورت کراچی کو بد صورت بنا دیا گیا ہے۔ یہیں بدصورتی کی ایک جھلک ہماری ان تصاویر میں موجود ہے۔ یہ وہ خوبصورت کراچی ہے کہ جس کی خوبصورتی ہم نے حالیہ ہفتے میں تصاویر کی صورت میں دیکھائی مگر اب کچھ حقیقت یہ ان تصاویر میں بھی نظر آئے گی۔ یہ حقیقت اگرچے عارضی ہے مگر اس کا عارضی ہونا بھی ارباب اقتدار کے لیے افسوسناک امر ہے۔ شہر میں کچرا اس قدر بڑھا کہ باقاعدہ ایشو کی صورت اختیار کرگیا۔ میڈیا سے لے کر ایوانوں تک کراچی کا کچرا زیر بحث رہا ہے۔
karachi-bad-pic7یہاں پر ایک بات اہم ہے کہ کچھ لوگ کراچی میں کچرا کرتے ہیں تو کچھ لوگ اسے کراچی کو صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کراچی میں کچرا تو صاف نہ ہوسکا تاہم کچرا صاف کرنے والے اپنے رب کو بھی جا ملے اور کچھ کو پولیس نے پکڑ کر سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ ابھی تک تگ و دو میں ہیں کہ کراچی میں صفائی ممکن ہو پائے۔ شہری حکومت نے بھی اپنے محدود اختیارات کے ساتھ 100روزہ مہم شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے نمائندے بلاناغہ صفائی مہم میں مصروف عمل ہیں۔
karachi-bad-pic6 بطور کراچی کے شہری اگر اتنے لوگ کراچی میں کچرا کرنے پر تلے ہوں گے اور صاف کرنے والے محدود ہوں گے تو پھر صفائی کا کام یقینا مشکل ہوجائے گا۔ شہری حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی طور پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان تصاویر سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں یہ کچرا آپ کے ہی گلی محلے میں موجود ہے جسے صاف کرنا بھی آپ کا اپنا کام ہے۔

karachi-bad-pic5
karachi-bad-pic4
karachi-bad-pic
karachi-bad-pic-3
karachi-bad-pic-2
karachi-bad-pic17
karachi-bad-pic16
karachi-bad-pic10
karachi-bad-pic9
karachi-bad-pic11
karachi-bad-pic13
karachi-bad-pic15
karachi-bad-pic14
karachi-bad-pic18
karachi-bad-pic19

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...