Monday, October 19, 2020
Home Trending وزیراعلیٰ سندھ سے جعفریہ الائنس کے وفد کی ملاقات، محرم الحرام کے...

وزیراعلیٰ سندھ سے جعفریہ الائنس کے وفد کی ملاقات، محرم الحرام کے کی سیکیورٹی پر بات چیت

image-karachiکراچی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد حسین ربانی،آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام قادر تھیبو،کمشنر کراچی شعیب صدیقی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران محرم الحرام کی سیکیورٹی، ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہداءکیلئے حکومت سندھ کی طرف سے معاوضے،عاشورہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی، پانی و بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی پولیس سندھ کو عاشورہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عاشورہ کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کے ایم سی اور صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کے افسران کو عاشورہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...