اب کراچی ہوگا صاف، وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت دیدی

Karachi CM Sindhکراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں ضلعی انتظامیہ نے کچرا اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ایک خصوصی مہم کے ذریعے مختلف علاقوں سے 79 ٹن کچرے کو ٹھکانے لگوایا،وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شروع کی گئی صفائی مہم کا مقصد ضلع کورنگی کے باشندوں کو صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے،مہم کے پہلے ہی دن بڑی تعداد میں افسران اور اہلکاروں بشمول ڈپٹی کمشنر کورنگی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ، مختیار کار نے ڈی ایم سی کے عملے کے ساتھ حصہ لیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب بلائے گئے ایک خصوسی اجلاس میں شہر کی ضلعی انتظامیہ کو کچرا اٹھانے اور صفائی کا ٹاسک دیا تھا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کچرا اٹھانے کے کام کی ذاتی طورپرنگرانی کریں گے اور اپنے اضلاع میں مناسب طریقے سے صفائی ستھرائی اور جھاڑو دینے کے کام کو یقینی بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top