کھالوں کیلئے این او سی ضلعی ڈپٹی کمشنرز جاری کرینگے

qurbaniکراچی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی زبردستی کھالیں یابھتہ وغیرہ وصول نہیں کرپائیگا۔قربانی کی کھالوں کے حوالے سے ا یک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تما م ڈپٹی کمشنرز، پولیس ، رینجرز اور محکمہ داخلہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قربانی کی کھالوں کے کیمپس اور این اوسیز کے حوالے سے نیکٹاکی گائیڈ لائن کے مطابق اورمحکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں اوراس سلسلے میں پالیسی کے مطابق تمام اداروں اور تنظیموں کے درخواستوں کی مکمل چھان بین اور کوائف کی چانج پڑتال کرکے ا ین او سیز جاری کریں۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے واضح کیا کہ تمام این او سیز ضلعی ڈپٹی کمشنرز جاری کرینگے اور ایک ہی نمونہ کے طور پر باقاعدہ مہرو’’کیو آر کوڈ‘‘ اور متعلقہ افسر کے دستخط سے جاری ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top