Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کراچی، مرغی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

کراچی، مرغی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

chicken priceکراچی، گزشتہ چند دنوں کے دوران مرغی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا، ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی سرکاری نرخ نامہ ردی کا ٹکڑا ہی ثابت ہورہا ہے۔ شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہونے اور مانگ بڑھنے کے باعث کراچی میں چند دنوں کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت 70 روپے اضافے کے ساتھ ڈھائی سو روپے کلو تک جاپہنچی ہے۔ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر غذائی اشیا کی فروخت پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہوتی مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انتظامیہ آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے۔ کمشنر کراچی کا موقف ہےکہ منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔دوسری جانب پولٹری کے کاروبار سے منسلک افراد کہتے ہیں کہ مانگ بڑھنے کے ساتھ ساتھ اضافی اخراجات کے باعث نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اگر غذائی اشیا کی سرکاری قیمتیں مقرر کرتی ہے تو اس پر عمل بھی کرائے تاکہ انہیں کچھ ریلیف مل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...