ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، شہریوں اور پولیس میں تصادم

کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، شہریوں اور پولیس میں تصادم

عدالتی حکم پر آج بروز منگل 14 مارچ کو انسداد تجاوزات سیل، پولیس اور ہیوی مشینری آپریشن کے لیے علاقے میں پہنچی تو شہریوں کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا۔ جس پر مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ شروع کی گئی۔شہریوں کی جانب سے حملے میں تیزی آنے کے بعد انسداد تجاوزات سیل نے ہیوی مشینری کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا عمل شروع کر دیا۔کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، پلاٹوں کو وگزار کرا کے قبضہ الاٹیز کو دینا ہے، گلستان جوہر بلاک 10میں صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ بھی وگزار کرایا جائے گا۔حکام نے کہا کہ صدر مملکت کے پلاٹ پر مکان اور دکان کی صورت میں قبضہ ہے، پہلے مرحلے میں تقریباً2 ہزار پلاٹس پر سے قبضہ چھڑانا ہے، قبضہ شدہ زمین پر گھر، دکانیں اور دیگر پختہ تعمیرات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code