ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی حملے کی رپورٹ تیار: دہشتگرد مرکزی دروازے سے داخل ہوئے

کراچی حملے کی رپورٹ تیار: دہشتگرد مرکزی دروازے سے داخل ہوئے

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق شام 7 بج کر 10 منٹ پر 3 دہشت گرد مرکزی دروازے سے پولیس اہل کار کو زخمی کرکے داخل ہوئے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نفری کے ہمراہ سب سے پہلے کراچی پولیس آفس میں داخل ہوئے جس کے بعد ڈی آئی جیز ناصر آفتاب، طارق دھاریجو، مقدس حیدر بھی 5 سے 10 منٹ میں کے پی او پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق تینوں ڈی آئی جیز نے عمارت کی مختلف منزلوں پر آپریشن کی کمان سنبھالی۔ دوسری سے چوتھی منزل پر رینجرز کے بریگیڈیئر توقیر نے نفری کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا ،چوتھی منزل پر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اُڑایا اور دیگر چھت پر فرار ہوگئے۔ دوسرے دہشت گرد کو رینجرز جب کہ تیسرے کو ایس ایس پی ایسٹ نے مارا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code