Sunday, October 25, 2020
Home Trending کراچی بار کے سالانہ انتخابات کا انعقاد آج ہوگا

کراچی بار کے سالانہ انتخابات کا انعقاد آج ہوگا

Karachi Barآج 20دسمبر کو کراچی بار کے سالانہ انتخابات  سٹی کورٹ میں ہورہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا ہونگے۔ بار کے صدارتی امیدوار محمودالحسن اور نعیم قریشی ہیں۔ نائب صدر کے لئے علی گوہر مسرور، عابد اکرم، خالد اقبال خان، قمر زمان، عظمیٰ رفیق اور سکینہ خاتون کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جبکہ جنرل سیکریٹری کے لئے حق نواز تالپور، منظور حمید اور سید فرحت حسین امیدوار ہیں۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے خان زمان خٹک، محمد مسعود خان، محمد صغیر خان، سردار محمد طارق خان اور شازیہ ملک حصہ لے رہے ہیں۔ خازن کے لئے عبدالسعید قریشی، آفتاب احمد چنا، رخشندہ وحید اور سید شاہد حسین امیدوار ہیں۔ لائبریرین کے عہدے کے لئے عاشق حسین شاہ، ارشاد احمد شیخ اور عشرت صدیقی حصہ لے رہے ہیں۔ مینیجنگ کمیٹی کے 52ارکان کے لئے امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ مجموعی طور پر بیس پولنگ بوتھ اور چاروں اضلاع میں پانچ، پانچ پولنگ بوتھ قائم ہونگے۔پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ کل ووٹرز کی تعداد 5,475ہے۔جبکہ ملیر بار کے سالانہ انتخابات بھی آج ملیر کورٹ میں منعقد ہورہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...