Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، صدارت وزیراعلیٰ کریں گے

سندھ کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل کو ہوگا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کرینگے، ذرائع کےمطابق اجلاس میں بلدیاتی قوانین میں...

پہلا ٹیسٹ، دونوں ٹیموں کا امتحان شروع

 بہت کرلی پریکٹس اب کل ہوگا ٹاکرا، دونوں ٹیمیں منگل کو پنجہ آزمائی کےلئے مکمل تیار، ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پریکٹس...

علی زیدی ذہنی دبائو کا شکار لگتے ہیں، سعید غنی

 صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے وفاقی وزیر علی زیدی کو ذہنی دبائو کا شکارقرار دے دیا۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ...

سندھ حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلئے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے عام تعطیل...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق



گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر نجی بینک اور 3 دکانیں بھی قائم ہیں۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ناصرف عمارت کی 2 منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں بلکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔

دھماکے کے 27 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 5 دم توڑ گئے ہیں جب کہ 7 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے، وہ عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز تھے۔

’کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں‘

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے بھی دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔ ہمیں مضبوط رہنا ہے۔ ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا قدرتی گیس کا ہے، جائے وقوعہ سے کسی قسم کے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے، زخمیوں میں سے بھی بم دھماکے کے شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیںکراچی میں موٹر سائیکل دھماکے میں 6 افراد زخمی واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز بھی دھاکا ہواتھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat