پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں احتجاجی ریلی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کو نقصان پہنچا کر فائدہ صرف ملک کے دشمنوں کو ہوگا۔ کراچی سب کا ہے، اب سب کراچی کے بنیں۔ کراچی پر ظلم کے خلاف احتجاج ہر شہری کا فرض ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے غلط مردم شماری کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو نوٹس لینے کے لئے خط لکھا ہے، چیف جسٹس صرف نادرا کا ڈیٹا منگوالیں تو دودہ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔