کراچی میں کورونا وائرس کے وار میں تیزی، کورونا وائرس میں مبتلا 16 افراد ایک دن میں انتقال کر گئے، ایدھی کورونا ٹیم نے مختلف ہسپتالوں سے میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا۔ ڈاؤ نیپا چورنگی ہسپتال سے 2 میتیں منتقل کی گئیں، لیاری جنرل ہسپتال سے 1 میت منتقل کی گئی، جناح ہسپتال اور کارڈیو کے مختلف وارڈ سے 3 میتیں منتقل کی گئیں، طبہ ہارٹ ہسپتال سے 1 شخص کی میت منتقل کی گئی، سول ہسپتال ایس آئی یو ٹی کوڈوارڈ سے 3 میتیں منتقل کی گئیں، دارالصحت ہسپتال گلستان جوہر سے 3 میتیں منتقل کی گئیں، ضیاء الدین نارتھ ناظم آباد ہسپتال سے 1 میت منتقل کی گئی، امام زین العابدین ہسپتال نیا گولیمار سے 1 میت منتقل کی گئی۔