فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ عبدالوحید کے نام سے ہوئی۔ کورنگی ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 37 سالہ حسین کے نام سے ہوئی ہے۔