فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق قیوم آباد کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی، زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 23 سالہ محمد ذیشان کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جس کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی شخص کی شناخت 22 سالہ نعمان نسیم کے نام سے ہوئی جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد جاوید فضل کے نام سے ہوئی ہے۔