Thursday, October 22, 2020
Home Trending فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی

300161-karachi-1415004402-347-640x480فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، گلشن معمار کے علاقے سرجانی ٹاو¿ن اور گلشن معمار کے بارڈر پر واقع کرنل فارم ہاﺅس کے قریب شورہ ندی کے بیچ میں ایک شخص کی اطلاع پر سرجانی ٹاو?ن اور گلشن معمار تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم سرجانی ٹاﺅن پولیس نے حدود کا فیصلہ نہ ہونے تک لاش اٹھانے سے انکار کر دیا جبکہ ایس ایچ او گلشن معمار انسپکٹر ذاکر اللہ نے فوری طور پر مقتول کی لاش پولیس کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال روانہ کر دی اور حدود کا تنازع پیدا نہیں ہونے دیا۔
انسپکٹر ذاکر اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے 38 سالہ عبدالوحید ولد جیندل خال کے نام سے کی گئی، مقتول قمبر شہداد کوٹ ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کا رہائشی ہے، مقتول کو اغوا کے بعد بغل میں گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کی آمد تک ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔

کورنگی ضیا کالونی گلی نمبر9 بنگالی پاڑہ حبیب ہوٹل کے باہر چار پائی پر سوئے ہوئے 24 سالہ شاہ زین کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے، مقتول مذکورہ ہوٹل کا ملازم تھا، ورثا کے نہ آنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی۔
نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخمی شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...