شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہیں۔ لائنز ایریا، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی اور اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی بندش جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لودشیڈنگ اور لو پریشر کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔