جمعہ, مارچ 24, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی میں طالب علم حادثے کا شکار

کراچی میں طالب علم حادثے کا شکار

کراچی کےعلاقے سرجانی بابا موڑ کے قریب ڈمپر نے اسکول کے طالب علموں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو طالب علم شدید زخمی اور ایک جان کی بازی ہار گیاحادثے کا شکار ہونے والے اسکول کے طالب علم موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ زخمی اور جاں بحق تینوں سگے بھائی ہیںبچے کی شناخت اظہر ولد اصغر کے نام سے ہوئی جس کی عمر15 سال ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں عثمان ولد اصغرعمر 10 سال اور عمر ولد اصغر عمر 12سال شامل ہیں۔اصغرنامی ڈمپرڈرائیورکا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر جارہے بچے اچانک گاڑی کے نیچے آگئے جبکہ حادثہ موٹر سائیکل سوار بچوں کے اچانک اوورٹیک سے پیش آیا۔
ڈرائیورنے کہا کہ جب تک گاڑی رُکی بچے زخمی ہوچکے تھے کیونکہ بچوں کی موٹر سائیکل اچانک سِلپ ہوئی مزید کہا کہ بچوں کو خود نکالا واقعہ پر ندامت ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 15 سالہ اظہر جاں بحق اوراس کے دو بھائی زخمی ہوئے۔ حادثہ کا شکار بچے قریبی اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code