ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی 2022 میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال رہا

کراچی 2022 میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال رہا

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھتا جا رہا ہے،  جب کہ گزرتے برس 2022ء میں بھی عروس البلاد ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال رہا۔کراچی میں جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کے حوالے سے متعلقہ اداروں سمیت حکومتی دعوے غلط ثابت ہوئے، جس کے نتیجے میں ملک کے سب سے بڑے شہر، تجارتی حب اور صوبائی دارالحکومت کے باسی یومیہ 239 اور ہر گھنٹے میں 10 وارداتوں کا سامنا کرتے رہے۔کراچی کے ساتھ 2022ء میں مجموعی طور پر 85 ہزار 948 وارداتیں ہوئیں، جن میں شہری اربوں روپےمالیت کی نقدی، اشیا، قیمتی سامان، موبائل فون وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2022ء میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 10 فی صد اضافہ ہوا۔قانون  نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی ناکامملک کے پہلے دارالحکومت اور ساحلی شہر میں تیزی سے بڑھتی جرائم کی شرح نے 2022ء میں پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کی حکمت عملی تبدیل کی گئی، افسران بدلتے رہے، سڑکوں پر ناکے، چوکیاں، اسنیپ چیکنگ، اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ اور شاہین فورس کو بھی میدان میں اتارا گیا، تاہم تمام منصوبہ بندہ بے سود ثابت ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق شہرقائد میں 2022ء کے دوران اسٹریٹ کرائم کی مجموعی وارداتوں کی تعداد 85948 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فی صد زیادہ ہے۔ شہرمیں 2021ء کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 78 ہزار 123 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code