بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کے ایم سی کے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے کرین اور دیگر مشینری کی مدد سے شاہراہ فیصل، کارساز روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، یونیورسٹی روڈ اور علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس درست کردی ہیں اور جہاں جہاں خرابی تھی اسے دور کردیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر اوور ہیڈ کیبل بھی ڈالی گئی ہیں۔