Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

آپریشن کا سلسلہ صوبے بھر میں یونین کونسل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ

 PMشہر قائدمیں ٹارگٹڈ آپریشن کو قومی ایکشن پلان کا حصہ بنانے کے فیصلے کے بعد اب آپریشن کا سلسلہ صوبے بھر میں یونین کونسل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں حتمی اعلان پیر کو کراچی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے غیر معمولی اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے تفصیلی بریفنگ تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کو موثر بنانے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں سے بھر پور تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جب کہ قومی ایکشن پلان کے تحت تمام صوبائی قوانین میں ترامیم وغیرہ ہو جانے کے بعددوسرے مرحلے میں سیاسی چھتری تلے پناہ لینے والے دہشت گردوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں کا کراچی میں مضبوط نیٹ ورک ہے ، لیکن سندھ کے دیگر شہروں جن میں حیدر آباد ، سکھر ، نوابشاہ، میرپور خاص، اور دیگر بڑے شہروں میں بھی کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک موجود ہے اس لئے قومی ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں ، غیر قانونی اسلحہ، تارکین وطن اور مفرور ملزمان کے لئے صوبے بھر میں یونین کونسل سطح تک آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے اور اس پر مرحلہ وار عملدر آمد کیا جائے گا۔

Open chat