Sunday, October 25, 2020
Home ملٹی میڈیا تصاویر کراچی، سڑکوں اور فلائی اورز کے تعمیراتی کاموں کی تصویری جھلکیں

کراچی، سڑکوں اور فلائی اورز کے تعمیراتی کاموں کی تصویری جھلکیں

تصاویر: مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں
ترتیب وتحریر: عارف رمضان جتوئی
کراچی میں تعمیری کام کا سلسلہ پچھلےکئی سالوں سے جاری ہے.. کچھ وفاقی منصوبے… کچھ صوبائی منصوبے اور کچھ شہری حکومت کے کام شامل ہیں. ایسے میں شہریوں کو بہت شکایت بھی رہیں کہ حکومت کی جانب سے متبادل انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام اور گرد ومٹی نے جینا دو بھر کردیا.
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی شہریوں کو تسلی دی اور کچھ اپنے دکھوں کا بھی اظہارکیا. انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے منصوبے شروع کیے ہیں تو اب ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے. نہ کرو تو بھی برے اگر کرو تو بھی ہم برے ہی کہلاتے ہیں. تاہم انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا  کہ کچھ روز کی مٹی کھائیں پھر اس کے بعد مزے ہی مزے ہوں گے. ادھر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بھی کچھ اپنی ناقص انتظامی کا اعتراف کیا تھا اور انہوں نے شہریوں سے معذرت بھی کی تھی.
تعمیراتی کام یقینا حکومت کا اچھا اقدام ہے اور اس سے شہریوں کے لیے سہولیات ہی میسر آتی ہیں تاہم کچھ شہریوں کی شکایت بھی درست ہیں کہ متبادل انتظامات ہونے چاہئیں.. شہر میں جاری کام کی کچھ تصاویر یہاں دی جارہی ہیں تاکے آپ جان سکیں کراچی کی تعمیر کا کام کس حدتک جاری ہے..

karachi (13)شاہراہ فیصل پر سڑک کے کنارے نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا جارہا ہے

karachi (11)
گولیمار میں شاہنواز چوک میں بھاری مشینری کے ساتھ  تعمیراتی کام جاری ہے
karachi (7)
گرین لائن منصوبے کی تکمیل کے دوران سرجانی کے قریب فلائی اور زیر تعمیر ہے
karachi (6)
لیاری ایکسپریس وے کے دوران ورکر کام کررہے ہیں
karachi (12)
کریم آبا دفلائی اور کی تعمیر کے دوران مزدور کام کر رہے ہیں
karachi (5)
ایم اے جناح روڈکی مرمت کا کام جاری ہے
karachi (1)
ایم اے جناح روڈکی مرمت کا کام جاری ہے
karachi (8)
ایدھی لائن، گرین لائن منصوبے کی تکمیل کے دوران  تعمیری کام جاری ہے
karachi (4)

مین یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے دوران حسن اسکوائر کے قریب سیوریج لائن کی مرمت کے دوران ایک خاتون لکڑی کے ذریعے کراس کررہی ہیں

karachi (3)
مین یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے دوران حسن اسکوائر کے قریب کھدائی کی گئی ہے
karachi (2)گلستان جوہر میں سڑکی تعمیرکے دوران کے ایم سی کےحکام درخت منتقل کررہےہیں
karachi (9).گرین لائن منصوبے کی تکمیل کے دوران گرومندر کے پاس  مسافروں کے لیےلگائے گئے شیڈ کو اکھاڑا جارہا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...