Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ضمنی انتخاب پولیس اوررینجرز کیلئے بڑا چیلنج ہے، ایڈیشنل آئی جی

ضمنی انتخاب پولیس اوررینجرز کیلئے بڑا چیلنج ہے، ایڈیشنل آئی جی

Ghulam Qadir Theboکراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نےکہا ہے کہ این اے دو سو چھیالس کے انتخابات پولیس اور رینجرز کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ شفاف انتخاب کے لیے مکمل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس سربراہ غلام قارد تھیبو نے کہا کہ شفاف انتخاب کے لیے مکمل انتظامات کرلیے ، رینجرز کے ساتھ پولیس بھی الرٹ ہے۔غلام قادر تھیبو نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کو کراچی آپریشن سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے نتائج خاطر خواہ ہیں ، البتہ بینک ڈکیتیوں کی ایک وجہ بینک انتظامیہ کی غفلت بھی ہے۔ایڈشنل آئی جی کا یہ بھی کہا کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی کمی ہوئی۔ لوگوں کو روزگار ملے گا، غربت کم ہوگی تو وارداتیں بھی کم ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...