Thursday, October 29, 2020
Home Trending کراچی آپریشن میں پکڑے گئے ملزموں کو سزا نہیں ملی، کراچی پولیس...

کراچی آپریشن میں پکڑے گئے ملزموں کو سزا نہیں ملی، کراچی پولیس چیف

GhulamQadirTheboایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کراچی آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور اس دوران پولیس نے شہر سے تمام نوگو ایریا ختم کردیئے ہیں۔ مگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے وعدے کے مطابق وسائل فراہم نہیں کیئے گئے۔
صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے ایک سال کے دوران کم سے کم سیاسی دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا ہے، آپریشن کے دوران پولیس پر حملوں میں 167 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود پولیس نے شہر کے تمام نو گو ایریاز کو ختم کرادیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے آغازپر وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے پولیس کو وسائل فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مگر صرف 2 ہزار ریٹائر آرمی اہلکار جبکہ 1700 رنگروٹس کو بھرتی کیا گیا۔ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ایک سال گزر جانے کے باوجود وفاقی حکومت کی وعدہ کی گئی مالی معاونت بھی موصول نہیں ہوئی جبکہ صوبائی حکومت نے جو فنڈز فراہم کیئے ہیں ان سے آلات کی خریداری مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی شہر کے داخلی راستوں پر اسکینرز کی تنصیب نہیں ہوسکی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے مجرموں کو سزا نہیں ملی ہے۔ جبکہ حکومت سندھ نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے اور سروں کی قیمت رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

، جدید اسلحہ اوربلٹ پروف جیکٹیں بھی دی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...