پولیس ذرائع کے مطابق کے پی او کے اطراف کی جیو فینسنگ کرلی گئی ہے۔ حملے کے وقت سو سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ تمام نمبروں کے کوائف اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جارہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دس سے بارہ نمبرحملے کے بعد سے بند ہیں، بند نمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ہے۔دوسری جانب کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد آئی جی سندھ نے آج بروز اتوار 19 فروری کو اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی معاملات کاجائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، فارن سیکیورٹی سیل کے افسران شریک ہونگے۔ پولیس ٹریننگ، فنانس، ایس ایس یو، ریپیڈ ریسپانس فورس کے حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔