Thursday, October 22, 2020
Home Trending کراچی پولیس، آپریشن کے نتائج حاصل کرنے کا فیصلہ، جدید اسلحہ اور...

کراچی پولیس، آپریشن کے نتائج حاصل کرنے کا فیصلہ، جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں طلب

en counter karachiکراچی، شہر قائد میں جاری آپریشن کی سست روی ختم کرنے اسے فعال بنانے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی غرض سے کراچی پولیس کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس ضمن میں پولیس میں بھرتی ، جدید اسلحے کی خریداری ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جبکہ بلٹ پروف جیکٹیں بھی خریدی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن مربوط بنانے کے لئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام قادر تھیبو نے انسپکٹر جنرل سندھ غلام حیدر جمالی کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو فعال بنانے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی غرض سے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سفارشات بھیجی ہیں۔خط میں سب سے پہلے سندھ پولیس کی نفری میں کمی کو پورا کرنے کی غرض سے 10 ہزار پولیس کانسٹیبل فوری طور پر بھرتی کرنے کےلئے کہا گیا ہے جبکہ ایک ہزار سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے بھی تجویز بھیجی گئی ہے، گاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 100 کاریں، 200 پک اپ، 500 موٹر سائیکلیں ،100 بلٹ پروف گاڑیاں اور50 بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں کراچی پولیس کے لیے خریدنے کی تجاویز بھی بھیجی گئی ہیں، پولیس نے اہلکاروں کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کی غرض سے 5 ہزار نائن ایم ایم پستول، 50 ہزار گولیاں، 5 ہزار ایس ایم جی 50 ہزار گولیاں ،10 ہزار بلٹ پروف جیکٹیں اور 10 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹ بھی مانگے ہیں۔مکتوب میں کراچی پولیس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پولیس شہر قائد میں امن و امان قائم کرنے کی اہم ذمے داری پوری کرنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ شہر کی اہم شخصیات کو بھی بھرپور تحفظ فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے نفری میں کمی کا بھی سامنا ہے،صوبائی دارلحکومت میں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو مزید فعال اور اس کے ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی غرض سے پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کرنا انتہائی ضروری ہے جبکہ نفری کی کمی پوری کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی