Monday, October 19, 2020
Home Trending شہر قائد میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

شہر قائد میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

 Polioشہر کراچی میں بیک وقت پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 12 سے تجاوز کرگئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر کے لیے پولیو ویکسین لینے کی شرط بھی عائد کی جا چکی ہے۔

شہر کے علاقے سلطان آباد میں ایک دس ماہ کے عمر، جبکہ اورنگی ٹاو¿ن میں بائیس مہینے کی حاجرہ میں اس مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق دونوں بچوں میں موذی مرضی کی وجہ سے پولیو کی ویکسین نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں بھی شہر میں دو پولیو کیس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد یہ تعداد دس ہوئی تھی۔

شہر میں یہ نئے کیسز ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اس سے ایک روز قبل یعنی منگل کو ملک بھر میں ایک ہی دن میں پولیو کے تیرہ کیس سامنے آئے تھے۔ ان تیرہ کیسز میں سات کیس فاٹا، تین خیبر پختونخوا اور سندھ، پنجاب اور صوبہ بلوچستان میں ایک ایک کیس سامنے آیا تھا۔

مختلف اوقات میں انسداد پولیو مہم اور اس وائرس کی روک تھام کی کوشش کے باوجود رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 160 ہوچکی ہے۔

پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی یہ مرض موجود ہے۔ اس کے علاوہ نائیجیریا اور افغانستان میں بھی یہ پولیو پایا جاتا ہے۔ پولیو وائرس سے اس وقت سب سے متاثر ملک کے قبائلی علاقے ہیں جہاں پر شدت پسندوں کی جانب سے پابندی کی وجہ سے 2012ء سے اب تک کسی بچے کو پولیو ویکسین نہیں پلائی جاسکی اور اسی وجہ سے تمام بچوں کے پولیو ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...