شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 218 روپے اور زندہ مرغی کی سرکای قیمت 138 روپے مقرر ہے، انڈے فی درجن 180 روپے فروخت ہورہے ہیں جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 82 روپے مقرر ہے۔