Wednesday, October 28, 2020
Home خصوصی رپورٹس کراچی پریس کلب کا رنگا رنگ اسپورٹس فن گالا (منیر عقیل انصاری)

کراچی پریس کلب کا رنگا رنگ اسپورٹس فن گالا (منیر عقیل انصاری)

1کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس فن گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کے ممبران نے اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شراکت کی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے 30 اکتوبر بروز اتوار صبح 10سے شام 5بجے تک نیشنل کوچنگ سینٹر میں مختلف کھیلوں کا میلہ سجایا گیا، ان مقابلوں میں کراچی پریس کلب کے ممبران کے درمیان 400 میٹر فادر ریس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری (تیراندازی)، کیرم بورڈ، آیئرگن شوٹنگ، 100 میٹر ریس، لانگ جمپ، اسی طر ح بچوں کے لئے 50 میٹر ریس، اسپون ریس، منکی جمپ ریس، بیڈمنٹن، لانگ جمپ، ٹیبل ٹینس اور ایئرگن شو ٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں موجود بچوں نے 10 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا، کراچی پریس کلب کی جانب سے رنگا رنگ اسپورٹس فن گالا کو خواتین کھلاڑیوں اور بچوں نے اسے بے حد سراہا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سال بھر ہوتی رہنی چاہیے۔
سال میں ایک دفعہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں میں حصہ لینا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک بچی کا کہنا تھا کہ مجھے اسپورٹس گالا میں بہت مزا آیا ہے اور میں نے اسپورٹس فن گالا میں موجود بہت سے کھیلوں میں حصہ لیا ہے اور میں نے نشانے بازی میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسپورٹس فن گالا کی سرگرمیوں نے بڑوں، بچوں اور خواتین کا دل بھلائے رکھا، اسپورٹس گالا میں شامل کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جو قابل تحسین ہے، حکومت صحافیوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لئے سہولیا ت فراہم کریں تاکہ صحافی بھی معاشرے کے لئے ایک صحت مند صحافی بن سکے۔
کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس فن گالا میں کراچی پر یس کلب کے جنرل سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، جوائنٹ سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، حنیف اکبر، طارق ابوالحسن، شمس کیریو، نواب قریشی، مقصود یو سفی، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکرٹری شعیب احمد، ریحانہ محمد علی شاہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ، سلیم پراچہ، معین احمد، اسپورٹس فن گالا کمیٹی کے اراکین عتیق الرحمن، امتیاز نارنجا، شعیب جٹ، منیر عقیل انصاری، قاضی محمد یاسر، حامدالرحمن اعوان، ارشاد علی، محمد یاسر، نصراللہ چوہدری، خلیل ناصر، زین علی، حسن احمد، عبدالولی خان، نقیب الرحمن، محمد فاضل، راجہ کامران اور محمد وقار بھٹی سمیت صحافیو ں اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر پاکستان اسپو رٹس بورڈ کراچی چیپٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ نے کہا کہ کھیل جسمانی نشو و نما، صحت و تندرستی کی جانب راغب کرتے ہیں اور جو بچے ابتداء ہی سے کھیلوں سے وابستہ ہوتے ہیں ان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی قابل رشک ہوتی ہے اور یہی بچے آگے جا کر اپنے ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کرتے ہیں۔
2
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار کھیلوں کے حوالے سے دنیا کے صف اول کے ملکوں میں ہوتا ہے اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اراکین اور ان کے اہل خا نہ کے لئے ایک روزہ اسپورٹس فن گالا کا انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے سوچتے ہیں۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کے ساتھ ہم نے اسپوٹس فن گالا کے پروگرام کو منعقد کیا ہے مجھے امید ہے کراچی پریس کلب کے اراکین ان کے اہل خانہ اور بچے پوری طرح اسپورٹس فن گالا سے لطف انداز ہوئے ہوں گے۔
کراچی پریس کلب آئندہ بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملی کے لیے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی اسپورٹس سرگرمیوں سے وہ باصلاحیت بچے سامنے آتے ہیں جو بڑے ہو کر پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے، انہوں نے اسپورٹس فن گالا کے کامیا ب انعقاد پر پاکستان اسپو رٹس بورڈ کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ اور اسپورٹس فن گالا کمیٹی کے اراکین اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی آپ لو گو ں کا بھرپو ر تعاون حاصل رہے گا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکرٹری شعیب احمد نے اسپورٹس فن گالا میں جیتنے والے کلب کے اراکین، اہل خا نہ اور بچوں کو مبارک باد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے ذریعے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔
4
کراچی پریس کلب اسپورٹس فن گالا میں پریس کلب کے ممبران کے لئے 400 میٹر فادر ریس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری اور اب تک نیوز کے نیوز پروڈیوسر شعیب احمد پہلے نمبر پر رہے، روزنامہ نئی بات کے نصراللہ چوہدری دوسرے نمبر پر جبکہ جیو نیوز کے نعمت اللہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بیڈمنٹن کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن روزنامہ امت کراچی کے وقاص علی نے حاصل کی، دوسری پوزیشن اے آروائی نیوز کے شفیع انصاری اور تیسری پوزیشن کراچی یونین جرنلسٹس کے انفارمیشن سیکرٹری اور روزنامہ جسارت کراچی کے رپورٹر منیر عقیل انصاری نے حاصل کی، بیڈ منٹن کے مقابلوں میں کراچی پریس کلب کے 32 ممبران نے حصہ لیا۔
کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس فن گالا میں100میٹر فادر ریس میں پہلی پوزیشن اے آر وائی کے بابر اور روزنامہ امت کراچی کے وقاص نے دوسری اور انور حسینی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح آرچری (تیراندازی) کے مقابلوں میں مردوں میں پہلی پوزیشن مہتشم، دوئم رافع اور تیسری پوزیشن راجہ عبداللہ نے حاصل کی، جبکہ خواتین میں حمیرا منصور نے پہلی، سنبل بابر نے دوسری اور عائشہ ضیاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بچوں میں پہلی پوزیشن جاوید عبداللہ، دوسری سید احمد اورتیسری پوزیشن عبداللہ نے حاصل کی، اسی طرح بچیوں کی تیر اندازی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن زوہیرا خان، دوسری صباء اعظم اور تیسری ابریش نعیم نے حاصل کی ، 100 میٹر ریس انڈر18 لڑکوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حزیفہ نیم، دوسری سعد نعیم، اور تیسری نذیر گلزار نے حاصل کی۔
3
اسی طرح100میٹر انڈر18 لڑکیوں کے مقابلے میں جویریہ جمیل نے پہلی، عشاء عارف دوسری، اقصیٰ رحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لانگ جمپ انڈر10 لڑکوں کے مقابلے میں فائز مشتاق پہلی، معاذ احمد دوسری اور جابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لانگ جمپ انڈر 10 لڑکیوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن بی بی بشریٰ، دوسری پوزیشن عشاء احمد اور تیسری پوزیشن رباب نے حاصل کی۔ لانگ جمپ انڈر 6 لڑکوں کے مقابلے میں سید اویس پہلی، مصور خادم دوسری اور تیسری پوزیشن انصار عبدالجبار نے حاصل کی۔ لڑکیوں میں عائزہ نے پہلی، اُمائمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 100 میٹر ریس انڈر15لڑکوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حزیفہ جمیل، دوسری معاویز حسین اور نوفل عتیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لڑکیوں میں امبرین نے پہلی، عائشہ بشیر نے دوسری اور عائشہ عابد نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح اسپون ریس میں انڈر 10 لڑکوں کے مقابلے میں عمر رمضان پہلے نمبر پر اور محمد فہد دوسرے جبکہ ریحان سعید تیسری پوزیشن پر رہے۔
لڑکیوں میں عشاء پہلی، رباب دوسری اور بی بی بشریٰ تیسرے نمبر پر رہیں۔ اسپون ریس انڈر15 لڑکیوں کے مقابلے میں پارس نور پہلے نمبر، بسمیٰ قاضی دوسرے اور اسماء عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 50 میٹر ریس انڈر10 لڑکوں کے مقابلے میں فائز مشتاق پہلی عاقف ابرار دوسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں میں عشاء مشتاق پہلی، سے درباب جمیل دوسری اور ارج صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 50 میٹر ریس انڈر15 لڑکوں کے مقابلے میں حزیفہ جمیل پہلے نمبر پر نوفل عتیق دوسرے پر اور معوذ حسین تیسرے نمبر پر رہے لڑکیوں میں عائشہ احمد پہلی، عائشہ بشیر دوسری اور عائشہ عابد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ منکی جمپ میں عمر احمد پہلے نمبر پر، محمد عثمان اور مرتضیٰ عمر دوسرے نمبر پر جبکہ سید ایان نقوی تیسرے نمبر پر رہے۔
ایئر شوٹنگ کے مقابلے میں لڑکوں میں حبیب نے پہلی، عمر نے دوسری عاطف نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح لڑکیوں میں ابریش نعیم نے پہلی، رقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بڑوں کے مقابلے میں کامران نے پہلی اور تاج نے دوسری پویشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس بچوں کے مقابلے میں فاروق وقار بھٹی نے پہلی، فہد فراز صدیقی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس بڑوں کے مقابلے میں نعمان اظہر پہلی اور کاشف صدیقی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس لڑکیوں کے مقابلے میں اذان سہیل نے پہلی اور فضا فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے کلب اراکین اور ان کے اہل خا نہ کے لئے منعقدہ اسپورٹس فن گالا کے اختتام پر جیتنے والے ممبران اور بچوں کو میڈلز، سرٹیفکیٹ اور انعامات دیئے گئے۔
muneeraqeelansari@gmail.com

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...