تفصیلات کے مطابق سیھون شریف سے متعلقہ علاقہ بھٹ جبل کے مقام پر ای این آئی تیل و گیس کمپنی کی جانب سے متعلقہ علاقوں اور زمینوں پر زبردستی قبضہ جاری ہے اور علاقہ مکینوں کو شدید تنگ کیا جارہا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ 20 سال سے مقامی علاقے کو روزگار اور بنیادی سہولیات دینے کے بجائےعلاقے کو اپنے تسلط اور قبضے میں رکھا ہوا ہے اور ہماری زمینوں کو استعمال میں لانے کے باوجود ہمیں اسکا معاوضہ اور قیمت بھی ادا نہیں کی جارہی ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہمیں اپنی زمینوں وسائل اور اپنے حقوق دیئے جائیں ورنہ احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا جائیگا