Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس کی کارروائی،3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان...

مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس کی کارروائی،3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان گرفتار

Rangersکراچی، رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ رینجرز نے کورنگی میں بھی کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نیو کراچی کے علاقے سے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر محمد رحیم عرف استاد قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور ملزم نے اورنگی ٹاون میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے دستی بم اورپستول برآمد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...