Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار ہفتہ کے اختتام پر محدود پرمندی کا شکار،...

کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار ہفتہ کے اختتام پر محدود پرمندی کا شکار، انڈیکس 34500 سے 34400پوائنٹس پرآگیا

KSEکراچی،اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھا کے زد میں رہی اور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر محدودپیمانے پر مندی دیکھنے میں آئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 5کاروباری دنوں کے دوران 34500پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر34400پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ پیر تا جمعہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 5ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اسٹاک مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا آغاز مایوس کن ہواایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی حکومت کی جانب سے اپنی کرنسی ڈی ویلیو کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھا دیا جبکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ،غیر ملکی سرمایہ کے انخلا اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کی صورتحال کے سبب کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کمی کیساتھ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا اور سرمایہ کاروں کے 269ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ۔سرمایہ کاروں اور حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے توانائی ،بینکنگ،فرٹیلائزر اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس نے700 پوائنٹس کو ریکور کیا اور 33ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی پاکستان کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کو ملا کر پاکستان ا سٹاک مارکیٹ کے قیام پر اتفاق ،بین الاقوامی مارکیٹس سمیت چینی کرنسی میں استحکام کے پیش نظر3کاروباری دنوںمیں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔گزشتہ پیر کاجمعہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34519.77پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی مدت کے دوران انڈیکس32883.02پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تاجمعہ کے ایس ای 100انڈیکس میں72.30پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس34519.77پوائنٹس سے کم ہوکر34447.47پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس132.50پوائنٹس کی کمی سے 20975.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24128.62پوائنٹس سے گھٹ کر 24100پوائنٹس پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب 7کروڑ35لاکھ14ہزار519روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب 64ارب63کروڑ16لاکھ99ہزار479روپے سے کم ہوکر74کھرب59ارب55کروڑ81لاکھ84ہزار960 روپے پر آگیا ۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ39کروڑ54لاکھ حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ32لاکھ49ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود دیکھا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...