Sunday, October 25, 2020
Home Trending کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 585 پوائنٹس گرگیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 585 پوائنٹس گرگیا

KSE-1001کراچی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث کراچی سٹاک مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 585 پوائنٹس تک گر گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال نے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، کراچی سٹاک مارکیٹ میں اج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 585 پوائنٹس تک گرا جس کے باعث انڈیکس 82 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر 27 ہزار پر آگیا۔ اس دوران صرف دو کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

بنکنگ کے شعبے میں 20 فیصد اور سیمنٹ کے شعبے میں 22 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کے مطابق ان شعبوں میں سرمایہ کاری ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہونے کے مدنظر کی گئی تھی لیکن اب خدشات ہیں کہ ترقیاتی منصوبے شروع نہیں ہوسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...